27 مارچ، 2024، 11:02 AM

امریکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہے، حماس

امریکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک ہے، حماس

حماس کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ نتن یاہو جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے ہیں، غزہ سے حماس کے رہنماوں کو بے دخل کرنے کی سوچ احمقانہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے جنگ کے بعد غزہ کا انتظام اسرائیل کو سپرد کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کا انتظام فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہوگا۔

حمدان نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر دشمن کی شرائط کے آگے نہیں جھکیں گے۔ غزہ سے حماس کے رہنماوں کو نکالنے کی خواہش رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فورسز جنگ کے بعد ایک یرغمالی کو بھی رہا کرانے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے۔ اس سلسلے میں صہیونی حکومت کی کوششیں نقش برآب ثابت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم غزہ میں جنگ بندی کے حق میں نہیں ہیں۔ نتن یاہو جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ القسام کے رہنما کی شہادت کے حوالے سے وائٹ ہاوس کا بیان دلیل ہے کہ امریکہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہے۔

News ID 1922872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha