8 دسمبر، 2023، 2:11 PM

طویل جنگ کے تیار، جوبائیڈن کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں، حماس

طویل جنگ کے تیار، جوبائیڈن کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں، حماس

حماس کے اعلی رہنماء نے طویل مدت تک اسرائیل کے ساتھ جنگ کے لئے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے اعلی رہنما اسامہ حمدان نے صہیونی حکومت کے ساتھ طویل مدت تک جنگ کے لئے تنظیم کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت بہتر پوزیشن میں ہے اور ہمارے جوان مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز پر شدید حملے کررہے ہیں۔ دشمن اپنے نقصانات کے بارے میں حقائق چھپارہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو اور ان کی نازی کابینہ غزہ میں اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکیں گے۔ فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔ السنوار کے گھر کا محاصرہ کرنے سے دشمن کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ حمدان نے کہا کہ صہیونی حکومت کا مقصد فلسطینی عوام کی نسل کشی ہے۔ غزہ میں کوئی بھی جگہ پرامن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے غزہ میں صرف 4 ہسپتال فعال ہیں۔ 55 ناکارہ ہوچکے ہیں۔ روزانہ صرف 100 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہورہے ہیں جبکہ 600 ٹرکوں کی ضرورت ہے۔
 

News ID 1920438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha