8 دسمبر، 2023، 3:43 PM

مزاحمتی فورسز نے عراق اور شام پر قابض امریکی فوج کو نشانہ بنایا

مزاحمتی فورسز نے عراق اور شام پر قابض امریکی فوج کو نشانہ بنایا

خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، باخبر ذرائع نے المیادین چینل کو بتایا کہ قابض امریکی فوج کے مغربی عراق میں قائم عین الاسد اڈے کو نشانہ بنانے کے ساتھ شام کی کونیکو گیس فیلڈ کے قریب قابض امریکیوں کے غیر قانونی اڈے پر بھی حملہ کیا گیا۔

شفق نیوز نے آج صبح ایک ذمہ دار سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے وسط میں واقع گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے آس پاس میزائل حملے ہوئے اور سفارت خانے کے ارد گرد سے کئی دھماکوں کی آوازیں اسی وقت سنی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ سفارت خانے کے ارد گرد کے علاقوں کو کئی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عراق کے شہر اربیل میں موجود امریکی بیس "حریر" کو بھیبمیزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور واقعے کے چند منٹ بعد ایک عراقی مزاحمتی گروپ نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کے عوام کے خلاف صہیونی جرائم کے جواب میں اربیل کے امریکی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمت کے طوفان لاقصی آپریشن کے بعد امریکہ کی صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کے جواب میں مزاحمت کی جانب سے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کو متعدد ڈرونز اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

News ID 1920444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha