12 اپریل، 2024، 8:57 AM

فلسطین کے مرد، خواتین اور بچے سب مقاومت کے سپاہی ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

فلسطین کے مرد، خواتین اور بچے سب مقاومت کے سپاہی ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی جنایتکاروں کے اندازوں کے برعکس فلسطینی خواتین، مرد اور بچے مقاومت کے پرعزم سپاہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں حماس کے اعلی رہنما اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں اور گھر کے چھے افراد کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صہیونی حملے میں مقاومتی رہنماوں کے گھر والوں کی شہادت سے ثابت ہوتا ہے کہ مقاومت فلسطینی عوام کی رگ و خون میں پیوست ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کنعانی نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کے راستے میں مقاو متی رہنما بھی عوام کے ساتھ قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکام فلسطینیوں کے بارے میں غلط اندازے لگارہے ہیں۔ فلسطین کے مرد ، خواتین اور بچے سب غزہ اور غرب اردن میں تحریک مقاومت کے سپاہی  ہیں۔

News ID 1923250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha