ترجمان وزارت خارجہ
-
افغانستان میں زائرین کربلا کے قافلے پر داعش کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں زائرین کربلا کے قافلے پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
غزہ جنگ بندی کا ایران کے اسرائیل کو جواب دینے سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا مسلسل خیر مقدم کرتا ہے لیکن اس معاملے کا اسماعیل ہنیہ کے اسرائیلی قتل کا جواب دینے کے تہران کے جائز حق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پریس کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی حالات کے بارے میں ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
-
تین سو تینتیس تعزیتی پیغامات کامیاب خارجہ پالیسی کی علامت ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے ہیلی کاپٹر حادثے پر ایران کے لئے تعزیتی پیغامات کو ایران کی کامیاب خارجہ پالیسی کی علامت قرار دیا۔
-
فلسطین کے مرد، خواتین اور بچے سب مقاومت کے سپاہی ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی جنایتکاروں کے اندازوں کے برعکس فلسطینی خواتین، مرد اور بچے مقاومت کے پرعزم سپاہی ہیں۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس؛
جاپان کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت جاری ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وزیر خارجہ کے جاپان کے دورے اور ملک کے بینکوں میں ایران کے منجمد فنڈز ریلیز کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کل رات ٹوکیو کے مقامی وقت کے مطابق جاپان پہنچے ہیں۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ؛
امریکی حکومت رابرٹ میلی کی آڈیو فائل کی وضاحت کرے/ امیرعبداللہیان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رابرٹ میلی کی آڈیو فائل کے بارے میں کہا کہ مسٹر میلی نے اس آڈیو فائل میں جو کچھ کہا وہ امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس بارے وضاحت کرے۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی دمشق میں بم دھماکے کی مذمت
وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں نویں محرم کو ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
ایک "فتاح" سے سب کی چیخیں نکل گئیں؛ ایرانی وزارتِ خارجہ نے معاملے کو واضح کردیا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل سرگرمیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت مکمل طور پر جائز اور قانونی ہیں۔
-
فلسطینی بچوں کا قتل صہیونی حکومت کے حامیوں کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے، ایرانی وزارت خارجہ
صہیونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنے والے ممالک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں شریک ہیں۔
-
جرمنی صدام کو کیمیائی اسلحہ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماضی میں گھناؤنے کردار ادا کرنے والوں کو ایرانی عوام کے حقوق کی بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔
-
مغرب کا نرم گوشہ دہشت گردی کی ترویج کا باعث بن رہا ہے، ترجمان وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کا رویہ عدالت کے اجراء میں رکاوٹ اور دنیا میں دہشت گردی کے فروغ کا باعث بن رہا ہے۔
-
صہیونی حکومت تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن پر کھڑی ہے، ترجمان وزارت خارجہ
یوم القدس عالمی سطح پر فلسطین کی حمایت اور غاصب صہیونیوں کے جرائم سے پردہ اٹھانے کا پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ صہیونی حکومت داخلی بحران کی وجہ سے کمزور اور فلسطین کی آزادی نزدیک ہورہی ہے۔
-
افغانستان؛ وزارت خارجہ کے دفتر کے نزدیک خود کش حملہ، 12 افراد جاں بحق و زخمی
افغانستان کے دارالحکومت میں واقع وزارت خارجہ کے دفتر کے سیکیورٹی گیٹ پر حملہ آور نے خود کو بارودی مواد کے دھماکے سے اُڑالیا۔
-
شامی عوام پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران
ایران نے شام کے شہر دیر الزور میں بے گناہ عوام پر امریکی دہشت گرد افواج کے جارحانہ اور دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
-
امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کی اہلیت نہیں رکھتا، ناصر کنعانی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کی اہلیت نہیں رکھتا کیونکہ وہ ان پر بالکل یقین نہیں رکھتا۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ؛
ترکیہ اور شام سے اظہار ہمدردی؛ خطے کے عوام دینی جمہوریت کے ماڈل سے متاثر ہیں
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں خارجہ پالیسی کے اہم امور پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شام اور ترکیہ کے زلزلہ کے حوالے سے کہا کہ ایران زلزلہ زدہ علاقوں کو ضرورت پڑنے پر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
-
ایران میں مقیم غیر ملکی فوجی اتاشیوں کا اجلاس؛
علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا ایران کی اصولی پالیسی ہے، ناصر کنعانی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنی اور علاقائی ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔ علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا ایران کی اصولی پالیسی ہے۔
-
ایران کا برطانوی حکام کی بڑھتی ہوئی بیان بازی پر رد عمل
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایم آئی 6 کے جاسوس علی رضا اکبری کی پھانسی کے بعد برطانیہ کے حکام کی طرف سے بڑھتی ہوئی بیان بازی کی مذمت کی۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس؛
خلیج فارس، خلیج فارس ہی رہے گا/ایران جوہری مذاکرات میں ریڈ لائن سے پیچھے نہیں ہٹے گا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دعوؤں اور تحریف سے قطع نظر خلیج فارس، خلیج فارس ہی رہے گا۔
-
ایرانی ترجمان وزارت خارجہ؛
فرانس کو کوئی حق نہیں کہ ڈھٹائی سے دوسرے ملکوں کے مقدسات کی توہین کو جواز فراہم کرے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فرانس کو کوئی حق نہیں کہ آزادی اظہار کے بہانے ڈھٹائی دیکھاتے ہوئے دوسرے ملکوں کے مقدسات کی توہین کا جواز فراہم کرے۔
-
کشمیر کے سلسلے میں پاکستانی حکام کے بیان پر ہندوستان کا احتجاج
ہندوستان نے جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی ارجنٹائن کو ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی جیت پر اس ملک کے عوام اور ٹیم کے کھلاڑیوں اور تکنیکی عملے کو مبارکباد پیش کی۔
-
لاقانونیت اور افراتفری کی روک تھام حکومتوں کی واضح ترین ذمہ داری ہے، ایران کے ترجمان وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملک کے اندرونی معاملات میں بعض مغربی ملکوں کے نئے مداخلت پسندانہ موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاقانونیت اور افراتفری کی روک تھام حکومتوں کی واضح ذمہ داری ہے۔
-
ایران کے قومی پرچم کی بے حرمتی کے بعد؛
برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا
لندن میں ایران کے سفارت خانے کی عمارت پر ایک پرتشدد گروہ کے حملے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی پرچم کی بے حرمتی کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو آج وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
-
تہران میں تعینات آسٹریلوی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ایران کے اندرونی معاملات کے بارے میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے بیانات کے رد عمل میں کہا کہ آپ نے غلط معلومات کی بنیاد پر غلط رویہ اختیار کیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
-
دشمن تشدد اور ایرانی عوام کا خون بہانا چاہتا تھا، ترجمان وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بظاہر انسان دوستانہ بیانات کے پیچھے انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے دار بالکل یہی تشدد کے مناظر اور ایران کے عوام کا خون بہایا جانا دیکھنا چاہتے تھے۔
-
وزارت خارجہ ایران کا اعلان؛
نیویارک میں جوہری مسائل پر بات ہو سکتی ہے/ امریکی حکام کے ساتھ کوئی دو طرفہ بات چیت نہیں کریں گے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیویارک میں مذاکرات پر بات کرنے کا کوئی طے شدہ منصوبہ نہیں ہے تاہم ممکنہ بات چیت کو مسترد نہیں کرتے۔ ایران اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتا ہے۔صدر واضح انداز میں ایران کا موقف بیان کرچکے، امریکہ کے ساتھ کوئی دوطرفہ بات چیت نہیں ہوگی۔
-
ایرانی وزارت خارجہ کا رد عمل؛
سائبر حملوں کے الزام میں ایران پر پابندیاں لگانے کے امریکی اقدام کی مذمت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ پر سائبر حملوں میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزام میں بعض ایرانی شہریوں اور کمپنیوں پر پابندی کے امریکی اعلان کی شدید مذمت کی۔
-
امریکہ عمل کی بجائے ایران کے خلاف پروپیگنڈا کی تشہیراتی مہم چلا رہا ہے، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تعجب کا مقام ہے کہ امریکی فریق عمل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی بجائے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف محض پروپیگنڈا کی تشہیراتی مہم چلا رہا ہے۔