23 مئی، 2023، 11:46 AM

جرمنی صدام کو کیمیائی اسلحہ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے، ایرانی وزارت خارجہ

جرمنی صدام کو کیمیائی اسلحہ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماضی میں گھناؤنے کردار ادا کرنے والوں کو ایرانی عوام کے حقوق کی بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جرمنی کے وزیرخارجہ کو بخوبی علم ہوگا کہ ایرانی عوام پر کیمیائی حملوں کی ذمہ داری جرمنی پر بھی عائد ہوتی ہے کیونکہ جرمنی نے ہی صدام کو کیمیائی ہتھیاروں سے لیس کیا تھا۔ ٹوئیٹر پر ناصر کنعانی نے لکھا ہے کہ صدام کی بعثی حکومت کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرنے میں جرمنی کا بھی ہاتھ تھا۔ جرمنی کے اس اقدام کے بعد صدام نے کیمیائی ہتھیاروں کو ایرانی عوام کے خلاف استعمال کیا۔

انہوں نے جرمن وزیرخارجہ کے بیانات کو شرمناک قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ماضی میں گھناؤنے جرم کا مرتکب ہونے والے آج کس منہ سے ایرانی عوام کےحقوق کی بات کرتے ہیں۔

News ID 1916662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha