مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیاء کے صدر جوکو ویدودو نے اس ملک کے صدارتی محل مرڈیکا میں، ایرانی صدر کا باقاعدہ خیر مقدم کیا۔
واضح رہے اس دورے میں ایک اعلیٰ اقتصادی اور سیاسی وفد بھی ایرانی صدر کے ہمراہ موجود ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ایرانی صدر کے انڈونیشیائی صدارتی محل میں داخل ہوتے ہی ان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
بعد ازاں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے امن و آشتی اور دوستی کی علامت کے طور پر انڈونیشیائی صدارتی محل میں پودے بھی لگائے۔
استقبالیہ تقریب کے فوراً بعد، دونوں ممالک کے صدور کے درمیان خصوصی گفتگو بھی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیاء اور ایران کے دو طرفہ مذاکرات کے تسلسل میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں۔
ملاقات کے بعد ایران اور انڈونیشیاء کے درمیان دوطرفہ تعاون کی اہم دستاویزات پر دونوں ممالک کے حکام دستخط کریں گے۔
آپ کا تبصرہ