مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ میں طبی مراکز پر صہیونی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان نے اسرائیلی فوج کے حملے اور کمال عدوان ہسپتال کو آگ لگانے کو جنگی جرم، انسانیت کے خلاف جرم، حقوق اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ جرم غزہ میں صحت اور علاج کے نظام کو مکمل طور پر تباہ کرنے اور بچوں، خواتین، اور مردوں کو حاصل کم ترین علاج کی سہولتوں سے بھی محروم کرنے کی سازش ہے۔
بقائی نے کہا کہ کمال عدوان ہسپتال شمالی غزہ میں آخری فعال طبی مراکز میں سے ایک تھا۔ اسرائیلی فوج کا اس ہسپتال پر حملہ اور مریضوں اور طبی عملے کو زبردستی نکالنا اور ہسپتال کو تباہ کرنا بربریت کی واضح مثال اور فلسطین میں جاری نسل کشی کا حصہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی اداروں کا اس جرم پر خاموش رہنا شرمناک ہے۔
آپ کا تبصرہ