مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عالمی ادارہ صحت کی خاتون ترجمان مارگریٹ ہیرس نے غزہ میں صحت کے مراکز پر صہیونی حکومت کے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں طبی امداد کی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہے۔
انہوں نے شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال پر صہیونی فوج کے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں ہسپتال کے عملے کے چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہیرس نے طبی مراکز پر حملہ ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت صہیونی حکومت کے حملوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے غزہ میں طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ شدید متاثر ہورہا ہے۔ غزہ میں انسانی بحران درپیش ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ صہیونی حکومت کے حملوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
آپ کا تبصرہ