مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سینئر رہنما محمد البخیتی نے واضح کیا ہے کہ انصاراللہ کو امریکہ سے کسی قسم کی براہ راست یا بالواسطہ بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں۔
البخیتی نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی غزہ پر جاری جارحیت اور خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں کے سبب حالات مزید کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ہماری کارروائیاں اسی وقت رکیں گی جب غزہ کے خلاف جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے فوجی اور اقتصادی دونوں محاذوں پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، اور ہماری کارروائیاں فلسطینی گروہوں کے لیے مذاکرات میں دباؤ کا مؤثر ہتھیار بن چکی ہیں۔
آپ کا تبصرہ