مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی ویب سائٹ "اکسیوس" نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو آئندہ ہفتے صدر ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد واشنگٹن کا دوسرا دورہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق نتن یاہو کے دورہ امریکہ میں ایران، غزہ کی صورتحال اور امریکہ کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات پر عائد تجارتی ٹیرف مرکزی نکات ہوں گے۔
اکسیوس سے بات کرتے ہوئے ایک اسرائیلی حکومتی عہدیدار نے دعوی کیا کہ نین یاہو اس دورے میں ٹرمپ حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کریں گے جس کے تحت اگر سفارتی مذاکرات ناکام ہو جائیں تو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا جائے گا۔
مذکورہ عہدیدار نے مزید کہا کہ نتن یاہو کے نزدیک امریکہ اور ایران کے درمیان نئے جوہری معاہدے کے امکانات نہایت کم ہیں۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور نتن یاہو کو اندرونی اور بیرونی سطح پر شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ