مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران سرحدی شہر تفتان میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر محکمہ پولیس اور شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر دہشت گردی سے ایران، پاکستان اور افغانستان تینوں متاثر ہورہے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے لئے اسلام آباد کے ساتھ تعاون جاری ہے۔ اس حوالے سے سرحد پار متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت سے واقف ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی تعاون کا مشترکہ معاہدہ اس حوالے سے ایک اچھی بنیاد فراہم کرسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ