17 دسمبر، 2023، 4:13 PM

پاکستان کی ایران کے پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشتگرد حملے کی مذمت؛

دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے

دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے

پاکستان نے ایران کے راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق راسک پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے میں 11 ایرانی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے، متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دکھ کی گھڑی میں ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے، دہشت گردی کا دوطرفہ اور علاقائی تعاون سمیت ہر طرح سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر کو ایران کے جنوب مغربی علاقے راسک ٹاؤن میں مسلح افراد نے پولیس ہیڈکوارٹر پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 11 افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

News ID 1920646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha