17 دسمبر، 2023، 5:56 PM

تہران میں صدر رئیسی کی ایام فاطمیہ کے جلوسوں میں شرکت

تہران میں صدر رئیسی کی ایام فاطمیہ کے جلوسوں میں شرکت

ایران کے دارالحکومت تہران کے مختلف چوراہوں میں خاتون دو عالم حضرت فاطمہ زہراء س کی شہادت کی مناسبت سے جلوس برآمد ہوئے جہاں ملک کے صدر رئیسی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

مہر نیوز کے نمائندے کے مطابق، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تہران بھر میں جلوس نکالے گئے جہاں سوگواران اہل بیت نے حضرت زہراء کے یوم شہادت پر سوگ کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں تہران کے سعادت آباد کے شہید طہرانی مقدم اسکوائر پر نہایت پرشکوہ اجتماع ہوا جس سے  حجۃ الاسلام قاسمیان نے خطاب کیا۔ 

اسی طرح شہدائے ہفت تیر اسکوائر میں ایام فاطمیہ کے جلوسوں کے اجتماع میں صدر رئیسی نے شرکت کی جس سے حاج ابوالقاسم نے خطاب کیا۔

اس کے علاوہ تہران کے امام خمینی اسکوائر میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی برسی کی مناسبت سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان ولایت نے جوق در جوق شرکت کے ذریعے اہل بیت ع کو بی بی دوعالم س کی شہادت پر پرسہ دیا۔

News ID 1920649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha