17 دسمبر، 2023، 12:14 PM

شہادت حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے ایران بھر میں عزاداری جاری+ تصاویر، ویڈیو

شہادت حضرت فاطمہ زہرا(س) کی مناسبت سے ایران بھر میں عزاداری جاری+ تصاویر، ویڈیو

ایران میں ایام فاطمیہ اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہورہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ایام فاطمیہ اور شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہورہی ہیں۔اس سلسلے کی مرکزی مجالس کا اہتمام مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں جاری ہے۔

مشہد میں عزاداری دختر رسول (س)

اسلامی جمہوریہ ایران میں ایام فاطمیہ کی مجالس کا آغاز 13 جمادی الاول سے ہوجاتا ہے اور تین جمادی الثانی تک  جاری رہتا ہے۔

ایرانی شہر صفی آباد میں شہادت حضرت زہرا کی مناسبت سے عزاداری

حرم حضرت معصومہ (س) قم میں پاکستانیوں کی عزاداری

دوسری جانب ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مشہد اور قم میں مقدس روضوں کو سیاہ پوش کردیا گیا ہے پاکستان، ہندوستان اور عراق و لبنان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ایام فاطمیہ کی مجالس جاری ہیں اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔

اس موقع پر عراق کے بھی مقدس شہروں نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین اور سامرا میں زائرین و سوگواروں کی بڑی تعداد موجود ہے اور دختررسول حضرت فاطمہ زہرا کی مصیبتوں پر ماتم کررہی ہے۔

یاد رہے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا بیس جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال مکہ مکرمہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں اور سرکار دوعالم کی آغوش میں پرورش پائی اور اعلی الہی تعلیمات کی حامل بنیں۔ شہزادی کونین علوم الہی کے سرچشمے سے سیراب ہوئی تھیں اور یوں آپ خداوند عالم کے مقربین میں سے تھیں۔ حکام وقت کے بے پناہ مظالم کی وجہ سے ایک روایت کے مطابق تیرہ جمادی الاول گیارہ ہجری قمری اور ایک روایت کے مطابق تین جمادی الثانی گیارہ ہجری قمری کو صرف اٹھارہ سال کی عمرمیں شہید ہوگئیں ۔

پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لخت جگر، شہزادی کونین، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سحر عالمی نیٹ ورک، اہلبیت اطہار علیہم السلام کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں بادل مغموم تعزیت پیش کرتا ہے۔

News ID 1920640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha