مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے ایک بیان میں ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد تنظیم جیش العدل کی جانب سے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے سعید ایروانی کی جانب سے سیکورٹی کونسل کو خط لکھنے کے بعد اراکین نے دہشت گردانہ واقعے کے بارے میں تشویش اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دہشت گردانہ واقعے کی شدید مذمت کی۔
یاد رہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں نے شہر راسک میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے 11 اہلکاروں کو شہید کو 7 کو زخمی کردیا تھا۔ شہید گرد تنظیم جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
آپ کا تبصرہ