مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کی پولیس نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی کاروائی کے نتیجے میں ضلع راسک میں پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں دو افراد گرفتار ہوگئے ہیں۔
صوبائی پولیس کے ترجمان سعید منتظرالمہدی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے دو کارندوں کو سیکورٹی فورسز نے خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش العدل نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز اور نہتے عوام پر حملوں میں ملوث ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو مہینے پہلے اس دہشت گرد تنظیم کے چار اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ