26 اکتوبر، 2024، 10:31 PM

تفتان دہشت گرد حملہ، تین گھنٹوں کے اندر ایک ملزم گرفتار

تفتان دہشت گرد حملہ، تین گھنٹوں کے اندر ایک ملزم گرفتار

سیکورٹی فورسز نے تفتان میں دہشت گرد حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر تفتان میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گرد حملوں میں ملوث شرپسندوں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر مشکوک مقام کو محاصرے میں لے لیا۔ گھیرا تنگ ہونے کے بعد دہشت گرد اپنی کمین گاہوں سے نکلنے پر مجبور ہوئے اور تخریبی آلات چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ اعلی افسران کے حکم کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے موثر کاروائی کی گئی۔

دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔

News ID 1927718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha