14 اپریل، 2025، 11:35 PM

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے سعودی ہم منصب بن فرحان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خطے اور دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے اسلامی جمہوری ایران کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کو حالیہ دنوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان مسقط میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔

گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت ایران اور پورے خطے کے لیے مثبت نتائج کا باعث بنے گی۔

News ID 1931865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha