مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے معاون انریکہ مورا نے ایرانی وزیرخارجہ کے سیاسی معاون علی باقری کنی سے ملاقات کے بعد ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی حکام سے ملاقات مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔
انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک بیان میں مزید کہا کہ دوحہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی مسائل کے علاوہ خطے اور عالمی موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے خلیج فارس کے خطے میں ہونے والی حالیہ سیاسی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس سے پہلے علی باقری کنی نے بھی ٹوئیٹر پر اپنے پیج پر ایک بیان میں کہا تھا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے معاون کے ساتھ ایران پر عائد پابندیوں سمیت مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی ہے۔
باقری نے مزید کہا کہ دوحہ میں انریکہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ سنجیدہ نوعیت کی تھی جس میں فریقین کے درمیان اہم موضوعات زیربحث آئے۔
آپ کا تبصرہ