9 جون، 2023، 9:48 AM

ایران کا جوہری معاملہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے، قطر

ایران کا جوہری معاملہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے، قطر

قطر کے وزیرخارجہ نے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام سمیت خطے کے مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ سفارتی مذاکرات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ قطر کے وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ میں فرانس کی وزیرخارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ ملاقات کی اور ایران، فلسطین، شام اور لبنان سمیت خطے کے مختلف مسائل پر بات چیت کی۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر فرانس کے ساتھ مختلف معاملات میں تعاون کا خواہاں ہے۔ دوحہ اور پیرس کے درمیان مختلف معاملات میں تعاون سے خطے اور بین الاقوامی سطح پر مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان، شام اور ایران کے جوہری معاملات جیسے امور پر فرانس کی طرف سے ہونے والی کوششوں کی قطر حمایت کرے گا۔ ہم فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک مستقل اور خودمختار فلسطین کے قیام کے خواہاں ہیں۔

آل ثانی نے شام میں جاری صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کا حل نکالنے کے لئے اقوام متحدہ کی چارٹر کے مطابق کوشش کی جائے۔ ہم شام کے مسئلے کا عادلانہ حل چاہتے ہیں اور شامی مہاجرین کی فوری واپسی کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے لبنان میں جاری بحران کے حل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ لبنان کا بحران وہاں کے عوام کے ذریعے حل ہونا چاہئے۔

News ID 1917068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha