مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین سے نقل کیا ہے کہ لبنان اور مقبوضہ علاقوں کی سرحد پر واقع کفر شوبا نامی علاقے کے مکینوں نے غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے سرحدی زیرو پوائنٹ پر نصب خاردار تاروں کو ہٹا دیا ہے۔
اہل علاقہ کی اس کارروائی کے بعد، غاصب صہیونی فوجیوں نے اس علاقے کے لوگوں پر آنسو گیس سے حملہ کیا اور عوام نے جوابی کاروائی میں غاصب صہیونیوں پر پتھراؤ کیا۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں، غاصب صہیونی فوجیوں نے کفر شوبا سرحدی علاقے میں زمین کی کھدائی کی تھی جس پر علاقہ مکینوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ان جھڑپوں کے بعد لبنانی فوج بھی میدان میں اتری ہے اور ان سرحدی علاقوں میں لبنانی فوج اور غاصب صہیونی فوج کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔
ان کشیدگیوں کی وجہ سے ان سرحدی علاقوں میں امن کی صورتحال نازک ہے۔
آپ کا تبصرہ