18 اپریل، 2025، 1:26 PM

ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد گروہ جیش الظلم کا اہم کمانڈر ہلاک، متعدد گرفتار

ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد گروہ جیش الظلم کا اہم کمانڈر ہلاک، متعدد گرفتار

ایرانی سیکورٹی فورسز نے سیستان و بلوچستان میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم جیش الظلم کے ایک کمانڈر کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے مرکز زاہدان کے علاقے کورین میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشت گرد تنظیم جیش الظلم کا اہم آپریشنل کمانڈر ولی محمد شہ‌بخش ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قدس ہیڈکوارٹر کے جوانوں نے وزارت انٹیلیجنس، پولیس، مقامی افراد اور عمائدین کے تعاون سے جمعہ کو کورین کے علاقے میں یہ کامیاب کارروائی انجام دی۔

کاروائی میں ہلاک ہونے والے ولی محمد شہ‌بخش نے گزشتہ سال کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس آپریشن کے دوران قدس ہیڈکوارٹر سے وابستہ ایک رضاکار اسحاق مختاری شہادت کے اعلی مقام پر فائز ہوگئے۔

News ID 1931968

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha