مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قابض صہیونی سیکورٹی فورسز کے مظالم کے جواب میں فلسطینی جوان نے گاڑی کے ذریعے غاصب افواج پر حملہ کردیا۔ گاڑی چڑھانے کی وجہ سے صہیونی فوج کا ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
دوسری طرف درجنوں صہیونیوں نے اسرائیلی فوج کی مدد سے مغربی کنارے کے شہر نابلوس اور دیگر علاقوں پر حملہ کردیا ہے۔
مغربی کنارے شمالی حصے میں آبادکاری کے مسئول غسان دغلس نے کہا ہے کہ حملہ آور صہیونیوں کو اسرائیلی سیکورٹی فورسز کا تعاون حاصل تھا۔ حملے میں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
دراین اثناء فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ صہیونی سیکورٹی فورسز کے حملوں میں 58 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ غاصب صہیونی افواج نے نہتے فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے گولے فائر کئے۔
یاد رہے کہ صہیونی آبادکار سیکورٹی فورسز کی مدد سے آئے روز فلسطینیوں پر حملے کرتے ہیں۔ صہیونیوں کی آبادکاری کی مخالف تنظیم کے مطابق اس وقت ساڑھے چار لاکھ صہیونی آبادکار مغربی کنارے اور بیت المقدس کے نواحی علاقوں میں غیرقانونی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہودی نشین کالونیوں کی آبادکاری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
آپ کا تبصرہ