18 مئی، 2024، 9:57 AM

لبنان، صہیونی حملے میں حماس کمانڈر شہید

لبنان، صہیونی حملے میں حماس کمانڈر شہید

صہیونی فضائیہ نے شام اور لبنان کی سرحد پر حملہ کرکے القسام بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے حملہ کرکے تنظیم کے کمانڈر شربیل المعروف ابو عمرو کو شہید کردیا ہے۔

تنظیم کے مطابق صہیونی فورسز نے شام اور لبنان کی سرحد پر گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تنظیم کے کمانڈر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

اس سے پہلے مقامی ذرائع ابلاغ نے سرحدی علاقے میں اسرائیل کے ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔ اسرائیلی ڈرون نے المسنا قصبے میں کار کو نشانہ بنایا تھا۔

News ID 1924015

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .