مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی افواج کی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نابلوس کے جنوب مغرب میں صہیونی فورسز نے حملہ کیا۔ اس موقع پر فلسطینی جوانوں نے مزاحمت کی اور دونوں میں مدبھیڑ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں کئی جوان زخمی ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ صہیونیوں کی آبادکاری کے خلاف احتاج کرنے والوں پر صہیونی فورسز نے حملہ کردیا۔ اس موقع پر فسلطینیوں اور صہیونی افواج کے درمیان تصادم ہوا۔ غاصب صہیونیوں نے ربڑ کی گولیان اور آنسو گیس کے گولے فائر کئے۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق تصادم میں 11 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف مسجد اقصی پر غاصب صہیونیوں نے حملہ کرکے دو فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ صہیونیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے جوانوں کو سیکورٹی فورسز نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
آپ کا تبصرہ