مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مصر اور اسرائیلی سرحد پر گشت کرنے والی صہیونی ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے جس میں کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی سیکورٹی فورسز کے اہلکار دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد پر گشت کرنے میں مصروف تھے۔ اس دوران نامعلوم افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ صہیونی میڈیا کے مطابق ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء صہیونی افواج نے بھی تصدیق کی ہے کہ مصر کی سرحد تک صہیونی فورسز کی مسلح افراد کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ واقعہ نیتسانا سرحد پر رونما ہوا۔ حملے کے بعد صہیونی فوج کے خصوصی دستے جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ صہیونی حکومت کے مطابق متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ ذرائع ابلاغ کو واقعے کی چھان بین اور تفصیلات فراہم کرنے روکا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ