3 جون، 2023، 3:56 PM

مصری سرحد پر ہونے والا حملہ باقاعدہ منصوبے کے تحت کیا گیا، صہیونی ذرائع

مصری سرحد پر ہونے والا حملہ باقاعدہ منصوبے کے تحت کیا گیا، صہیونی ذرائع

صہیونی ذرائع ابلاغ نے مصر کے ساتھ مشترکہ سرحد پر صہیونی فورسز کو نشانہ بنانے کے پس پردہ محرکات سے پردہ اٹھایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر اور اسرائیل کی مشترکہ سرحد پر آج نامعلوم افراد کی جانب سے صہیونی فورسز کو ٹارگٹ بنانے کے بعد صہیونی ذرائع ابلاغ میں واقعے کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ صہیونی میڈیا کے مطابق ان حملوں کو مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ اور ہیچیدہ طریقہ کار کے مطابق انجام دیا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں واقعے کی مکمل تفصیلات تک رسائی بہت مشکل ہے۔
ذرائع کے مطابق حملوں میں دو صہیونی سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی فورسز نے واقعے کے بعد صہیونیوں کے علاقے متسبیہ کو سیکورٹی حصار میں لے لیا ہے اور نامعلوم افراد کو علاقے میں جانے سے روکا جارہا ہے۔ 

صہیونی فورسز کے مطابق ابھی تک معلوم نہیں ہوا ہے کہ حملے مصر سے کئے گئے ہیں یا مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے اندر ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد جھڑپوں کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں جس میں اب تک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ صہیونی فورسز ہیلی کاپٹر کی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

دراین اثناء شہاب نیوز نے خبر دی ہے کہ نیتسانا سرحد پر اسرائیلی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ صہیونی افواج نے فضائیہ کی مدد سے مسلح افراد کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق سرحد کے دونوں طرف دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ صہیونی نامہ نگار تال لیو رام کے مطابق صبح سے جاری تصادم میں مرنے والوں کی تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
 

News ID 1916931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha