6 اکتوبر، 2025، 12:08 PM

عراق، عوامی مزاحمتی فورسز کی سعودی سرحد کے قریب سیکیورٹی کارروائیاں

عراق، عوامی مزاحمتی فورسز کی سعودی سرحد کے قریب سیکیورٹی کارروائیاں

عوامی مزاحمتی فورسز نے عراقی صوبے الانبار میں عرعر بارڈر کی سمت متعدد چیک پوسٹوں قائم کرکے راستوں کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی عوامی مزاحمتی فورسز حشد الشعبی نے سعودی عرب کی سرحد کے قریب الانبار صوبے میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کے تحت عرعر بارڈر کراسنگ تک جانے والے تمام راستوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق، کارروائی کا مقصد عرعر تک زمینی راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانا، فوجی نقل و حرکت کو آسان بنانا اور دشمن عناصر کی دراندازی کو روکنا ہے۔

عوامی مزاحمتی فورسز نے علاقے میں متعدد چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں تاکہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جاسکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ PMF اس سے قبل بھی سعودی سرحد کے نزدیک مشابہ سیکیورٹی آپریشنز انجام دے چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مزاحمتی فورسز دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ملک کے مغربی علاقوں میں استحکام برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News ID 1935786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha