10 ستمبر، 2022، 8:32 PM

بحرینی زائرین الحشد الشعبی کے دستوں کی سیکورٹی میں عراق میں داخل ہوگئے

بحرینی زائرین الحشد الشعبی کے دستوں کی سیکورٹی میں عراق میں داخل ہوگئے

عراقی صوبہ الانبار کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی زائرین عرعر کی سرحدی کراسنگ سے عراق میں داخل ہوئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک مقامی باخبر ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اربعین مارچ میں شرکت کرنے کے لئے بحرینی زائرین صوبہ الانبار کی کے مغرب میں واقع عرعر باڈر کراسنگ سے عراق میں داخل ہوئے۔  

مذکورہ اہلکار نے مزید کہا کہ عراق اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع عرعر باڈر کراسنگ کا استعمال مسافت کو کم کرنے کے لئے کیا گیا تاکہ زائرین انتہائی بھیڑ کے زمانے میں ایئرپورٹس کے راستوں کا انتخاب کرنے پر مجبور نہ ہوں۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کئی سالوں سے زائرین نے کربلائے معلی جانے کے لئے عرعر کراسنگ استعمال نہیں کی ہے جبکہ الحشد الشعبی کے دستوں نے زائرین کے لئے ضروری سیکورٹی فراہم کی ہے۔ 

یاد رہے کہ الحشد الشعبی کے آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اربعین کے سیکورٹی پلان میں ان کی ۲۰ ہزار کے قریب فورسز شرکت کر رہی ہیں۔

News ID 1912320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha