مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک جہادِ اسلامی کے میڈیا آفس کے سربراہ داؤد شہاب نے اعلان کیا ہے کہ زیاد النخالہ کی سربراہی میں تحریک جہادِ اسلامی کے وفد نے قاہرہ میں مصری انٹیلیجنس کے سربراہ عباس کامل سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات تحریک جہادِ اسلامی کے سیاسی دفتر کے متعدد اراکین اور فلسطین کے معاملے میں ثالثی کردار ادا کرنے والی مصری انٹیلیجنس کے اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں ہوئی اور یہ ایک مثبت اور مفید ملاقات تھی۔
شہاب نے زور دے کر کہا کہ مصر نے فلسطینی مؤقف کے اتحاد اور غزہ میں کئی سالوں سے جاری ظالمانہ محاصرے کی وجہ سے فلسطینی عوام کے مسائل اور مشکلات کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔
فلسطینی تحریک جہادِ اسلامی نے فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مقامات کے دفاع میں اپنے مضبوط مؤقف پر زور دیا۔
فلسطینی مزاحمتی جوانوں کی غاصب صہیونی فوجیوں پر فائرنگ
فلسطینی مزاحمتی جوانوں نے مغربی کنارے میں جنین کے علاقے کفر راعی میں غاصب صہیونی فوجیوں کو خود ساختہ دستی بموں سے نشانہ بنایا ہے۔
یہودی آبادکاروں کا قلقیلیہ کے مشرق میں حملہ؛ 3 فلسطینی زخمی
فلسطینی ہلال احمر نے مغربی کنارے میں واقع قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم کی بستی میں جھڑپ کے دوران، غاصب صہیونی آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
آپ کا تبصرہ