18 اپریل، 2025، 1:35 PM

دشمن اپنی دھمکی پر عمل کرے تو ہم بھی اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنائیں گے، کمانڈر بری فوج

دشمن اپنی دھمکی پر عمل کرے تو ہم بھی اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنائیں گے، کمانڈر بری فوج

ایرانی بری فوج کے اعلی کمانڈر نے مسلح افواج کے قومی دن کے موقع پر انتباہ کیا ہے کہ دشمن کی جانب سے دھمکیوں کو عملی کرنے کی صورت میں ہم بھی عملی طور پر جوابی اقدام کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے قومی دن کے موقع پر بری فوج کے اعلی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ہم دشمنوں کو صاف پیغام دیتے ہیں کہ اگر وہ ہمیں دھمکی دیں تو ہم بھی انہیں دھمکی دیں گے اور اگر وہ اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنائیں تو ہم بھی اپنے انتباہ کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کی آزادی اور اس کا دفاع آج  مسلح افوج کے کاندھوں پر ہے۔ اگر دشمن اگر کسی قسم کی شرارت کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے جان لینا چاہیے کہ ایرانی فوج اس کا سر تن سے جدا کردے گی۔

جنرل حیدری نے کہا کہ ایک مضبوط اور باصلاحیت فوج وہی ہوتی ہے جو خود کفیل ہو اور اپنے پیروں پر کھڑی ہو۔ وہ ممالک جو صرف اسلحہ خرید کر اپنے ملک کو ہتھیاروں کا گودام بنا لیتے ہیں، لیکن خود اسلحہ سازی کی طاقت نہیں رکھتے، وہ دشمن کی یلغار کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوری ایرانی مسلح افواج خود انحصاری اور رہبر معظم انقلاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دفاعی خودکفالت کے میدان میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کرچکی ہیں۔ یہی صلاحیت انہیں دشمن کے خلاف کامیابی عطا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو کچھ کہتے ہیں، اس کی بنیاد ٹھوس منطق اور اصولوں پر ہے۔ انقلاب اسلامی سے آج تک ہم نے جو کہا، اس پر عمل کر دکھایا، کیونکہ ہم نے امام و رہبر کے فرامین کو سر آنکھوں پر رکھا اور اپنے نوجوانوں کی قوت اور اندرونی توانائی پر بھروسہ کیا۔

News ID 1931969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha