29 اگست، 2026، 4:21 PM

اسپین، فلسطین کے حق میں بڑا مظاہرہ، اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

اسپین، فلسطین کے حق میں بڑا مظاہرہ، اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

جنوبی اسپین کے شہر مالاگا میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مکمل اسلحہ پابندی اور سفارتی و اقتصادی تعلقات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اسپین کے جنوبی شہر مالاگا میں ہزاروں افراد نے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نے شہر کے مرکزی علاقے میں ہونے والے اجتماع کے دوران فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور مختلف نعرے لگائے، جن میں یہ جنگ نہیں، نسل کشی ہے اور فلسطین فتح حاصل کرے گا شامل تھے۔

مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف مکمل اسلحہ پابندی نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری کارروائیوں کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

احتجاج میں شریک افراد نے اسپین سے اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی اور اقتصادی تعلقات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ایسے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر "نسل کشی کا خاتمہ کرو" اور "اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی تجارت ختم کرو" جیسے نعرے درج تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے میں مختلف سماجی گروہوں، تنظیموں اور بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

News ID 1940959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha