21 جون، 2023، 9:43 AM

خطے کے مسائل حل کرنے میں قطر کا کردار قابل قدر ہے، ایرانی وزیر خارجہ کی امیر قطر سے گفتگو

خطے کے مسائل حل کرنے میں قطر کا کردار قابل قدر ہے، ایرانی وزیر خارجہ کی امیر قطر سے گفتگو

امیر قطر سے ملاقات کے دوران کہا کہ خلیج فارس کے کنارے واقع آٹھ ممالک کے درمیان تعلقات اور ہماہنگی کی فضا قائم ہونے سے خطے کے مفادات اور سیکورٹی کا بہتر تحفظ ہوسکے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے دورے کے سلسلے میں قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سے ملاقات کی۔ 

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران فلسطین اور افغانستان سمیت خطے اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبداللہیان نے شیخ تمیم بن حمد کو صدر رئیسی کا سلام پہنچایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران قطر کے ساتھ تعاون بڑھانے اور اقتصادی اور تجارتی روابط کو مستحکم کرنے پر آمادہ ہے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ خلیج فارس کے کنارے واقع آٹھ ممالک کے درمیان تعلقات اور ہماہنگی کی فضا قائم ہونے سے خطے کے مفادات اور سیکورٹی کا بہتر تحفظ ہوسکے گا۔

وزیر خارجہ نے مشرق وسطی اور دیگر خطوں کے مسائل کے حل میں قطر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران قطر کے تعمیری کردار کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔ 

اس موقع پر قطر کے سربراہ نے ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو خطے اور بین الاقوامی سطح پر خاص مقام حاصل ہے۔ قطر ایران کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گا۔

ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے رشتے پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر رئیسی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے طے پانے والے معاہدوں اور اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے صدر رئیسی کو سلام پہنچانے کے ساتھ ساتھ قطر کے دورے کی رسمی طور پر دعوت دے دی۔

News ID 1917317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha