23 جون، 2023، 10:01 AM

اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کی اچھی خبریں عوام کو سنائیں گے، عبداللہیان

اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کی اچھی خبریں عوام کو سنائیں گے، عبداللہیان

خلیج فارس کے کنارے واقع چار ممالک کے دورے کے اختتام پر وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ عوام کے لئے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں جلد خوش خبری سنائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس کے ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں ایرانی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے درمیان تعاون سے خطے میں تعلقات کا نیا دور شروع ہوگا۔ ہم ان ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے خطے کے دورے کے دوران اعلی حکام کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سیاحت، تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مذاکرات ہوئے ہیں۔ 

عبداللہیان نے مزید کہا کہ اس سفر کے دوران ان ملکوں میں مقیم ایرانیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ کویت اور عرب امارات جیسے ممالک میں مقیم ایرانیوں کو مشکلات درپیش ہونے کی شکایت موصول ہورہی تھی۔ خلیج فارس کے ممالک نے خصوصی کیمشن تشکیل دے ان مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے شمال اور جنوب کے ممالک کے درمیان تعاون کے مجوزہ منصوبے کا چاروں ملکوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا۔

عبداللہیان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے خلیج فارس کے آٹھ ممالک کے درمیان ہماہنگی ایجاد کرنے کے لئے مذکورہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے  ابتدائی اجلاس کو ہم خوش آئند سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں ان ممالک کے مزید اجلاسوں کے لئے اقدام کیا جائے۔

انہوں نے اپنے سفر کے درمیان حاصل ہونے والی سفارتی کامیابیوں کے بارے میں کہا کہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون اور ہماہنگی کے حوالے مستقبل قریب میں عوام کو خوش خبری سنائیں گے۔

News ID 1917350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha