22 جون، 2023، 9:45 AM

ایرانی وزیرخارجہ عرب امارات پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ عرب امارات پہنچ گئے

خلیج فارس کے ممالک کے دورے کے سلسلے میں امیر عبداللہیان کویت کے بعد ابوظہبی پہنچ گئے جہاں اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے دورے کے تحت آخری مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

ابوظہبی ائیرپورٹ پر عرب امارات کے مشاور شاہین المرر نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرخارجہ عرب امارات کےاعلی حکام کے ساتھ خطے اور بین الاقوامی اہم مسائل پر گفتگو کریں گے۔

متحدہ عرب امارات پہنچنے سے امیر عبداللہیان نے قطر، عمان اور کویت بھی گئے تھے اور مذکورہ ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

News ID 1917337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha