9 فروری، 2024، 10:08 AM

ایرانی وزیرخارجہ آج قطر، شام اور لبنان کے دورے پر روانہ ہوں گے

ایرانی وزیرخارجہ آج قطر، شام اور لبنان کے دورے پر روانہ ہوں گے

غزہ سمیت خطے کے اہم مسائل پر علاقائی رہنماوں سے مذاکرات کے لئے امیر عبداللہیان مشرق وسطی کے ممالک کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان فلسطین اور یمن سمیت خطے میں جاری بحران کے حوالے سے مذاکرات کرنے کے لئے علاقائی رہنماوں سے ملاقات کے لئے مشرق وسطی کے کئی ممالک کا دورہ کریں گے۔

لبنان میں ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ جمعہ کے روز بیروت کا دورہ کریں گے جہاں لبنانی اعلی حکام کے ساتھ خطے کی صورتحال اور دیگر معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔

دراین اثناء شامی اخبار الوطن نے کہا ہے کہ عبداللہیان شام اور قطر کا بھی دورہ کریں گے۔ طوفان الاقصی شروع ہونے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ کا خطے کے ممالک کا یہ تیسرا دورہ ہے۔

چار مہینوں کے دوران عبداللہیان نے بغداد، بیروت، دمشق اور دوحہ سمیت علاقائی ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کرکے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں رہنماوں سے گفتگو کی ہے۔

News ID 1921774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha