15 نومبر، 2024، 2:15 PM

رہبر معظم انقلاب کے خصوصی ایلچی کی بیروت میں لبنانی وزیراعظم سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب کے خصوصی ایلچی کی بیروت میں لبنانی وزیراعظم سے ملاقات

رہبر معظم کے خصوصی مشیر علی لاریجانی نے بیروت میں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خصوصی مشیر علی لاریجانی نے بیروت میں لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات اور غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس سے پہلے علی لاریجانی نے دمشق میں شامی صدر بشار الاسد سے بھی ملاقات کی تھی۔

انہوں نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ دمشق میں شامی رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے بعد لبنانی اعلی حکام سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ علی لاریجانی کے دورے کے دوران بیروت کے علاقے ضاحیہ پر صہیونی حکومت نے دوبارہ فضائی حملہ کیا ہے۔

News ID 1928141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha