20 نومبر، 2026، 12:10 PM

دہشت گردی سے شہید ہونے والے 514 ایرانی بچوں کی تفصیلات پر مشتمل کتاب کی رونمائی ہوگی

دہشت گردی سے شہید ہونے والے 514 ایرانی بچوں کی تفصیلات پر مشتمل کتاب کی رونمائی ہوگی

عالمی یوم اطفال کے موقع پر ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بچوں کے کوائف اور تصاویر پر مشتمل ایک خصوصی کتاب کی رونمائی 21 نومبر کو عدلیہ کے انسانی حقوق کے دفتر میں منعقد ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ’’ایران میں دہشت گردی کے کمسن متاثرین کی فہرست‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب حبیب فاؤنڈیشن کی کوششوں سے مرتب کی گئی ہے اور ہفتے کے روز اس کی رونمائی ہوگی۔

تقریب میں دہشت گردی اور جنگ کے متاثرین کے اہل خانہ کے علاوہ عدلیہ کے سربراہ کے بین الاقوامی امور کے نائب اور انسانی حقوق کے دفتر کے سربراہ، خواتین اور خاندانی امور کی نائب صدر، حبیب فاؤنڈیشن کے سیکریٹری جنرل، وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے انسانی حقوق، وزارت انصاف کے ادارہ برائے قانونی امور اطفال کے نمائندے اور ذرائع ابلاغ کے ارکان شرکت کریں گے۔

یہ کتاب اسلامی جمہوریہ ایران کی پہلی ایسی انسانی حقوق کی دستاویز ہے جو دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ایرانی بچوں کے لیے مخصوص ہے۔ اس میں 1978ء سے 2025ء تک دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں جان سے محروم ہونے والے 514 بچوں کے حالات اور تصاویر شامل ہیں۔ ان بچوں کی عمریں دو ماہ سے 12 سال تک تھیں۔

News ID 1942994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha