مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کی سرزمین کے اندر گہرائی میں واقع اہداف پر حملوں کی اطلاع دی ہے۔
بیان کے مطابق پہلی کارروائی میں ریاض شہر کے ایک مالیاتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس مقام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور حملے کے تمام نشانے براہ راست اور درست تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے جبیل میں واقع الصدف پیٹروکیمیکل کمپنی، خمیس مشیط کا فضائی اڈہ اور ریاض کا شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی یمنی فوج کے حملوں کا نشانہ بنے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یہ حملے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے جرائم کے جواب میں کیے گئے ہیں اور سعودی سرزمین کے اندر گہرائی میں واقع اہداف کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بیان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور سرمایہ رکھنے والے افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی سرزمین چھوڑ دیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب محفوظ نہیں ہے تاہم اس انتباہ سے صرف مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مستثنی ہیں۔
انہوں نے آخر میں تاکید کی کہ یمن کے خلاف جارحیت اور محاصرہ ختم ہونے تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
آپ کا تبصرہ