13 مارچ، 2025، 9:30 PM

یورپی ممالک دہشت گردوں کی حمایت بند کریں، دہشت گردی سے متاثر ایرانی خاندانوں کا مطالبہ

یورپی ممالک دہشت گردوں کی حمایت بند کریں، دہشت گردی سے متاثر ایرانی خاندانوں کا مطالبہ

دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ایرانی خاندانوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں اپنے مقدمات پیش کرتے ہوئے یورپی ممالک سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ایرانی خاندانوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں اپنے مقدمات پیش کرتے ہوئے یورپی ممالک سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں دہشت گردی کے شکار افراد کی تنظیم کے ایرانی نمائندے نے اپنے بیان میں مغربی ممالک کی طرف سے دہشت گرد گروہوں کی حمایت پر تنقید کی۔

ایرانی مندوب نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے درجہ ذیل سفارشات پیش کیں:
 1- اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں سے وابستہ  تنظیموں کی سرگرمیوں کی نشاندہی کرے جنہیں دہشت گرد گروہ "این جی اوز" کے نام پر استعمال کرتے ہیں۔

 2. انسانی حقوق کونسل کے خصوصی نمائندے کو دہشت گردوں کی حمایت اور میزبانی کرنے والے ممالک کو انسانی حقوق کے فریم ورک کے اندر دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کا پابند بنانا چاہیے۔ 

3. دہشت گردی کے متاثرین کے لیے اقوام متحدہ کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں کردار ادا کرنے کے مواقع اور حالات پیدا کئے جائیں۔

 4. دہشت گردی کے متاثرین کو انسانی حقوق کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے یا اس معاملے کو دہشت گردی کے خلاف مینڈیٹ میں شامل کرنے کی ضرورت۔ 

5. خصوصی نمائندے سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایران کا دورہ کریں اور آزادانہ طور پر ایران میں انسانی حقوق پر دہشت گردی کے اثرات کے بارے میں ایک جامع رپورٹ پیش کریں، جس میں درست اعداد و شمار، معتبر دستاویزات، اور متاثرین اور ان کے متعلقین کی مدد کے لیے عملی سفارشات شامل ہیں۔

 انسانی حقوق کونسل کا 58 واں باقاعدہ اجلاس 24 فروری سے 4 اپریل 2025 تک جنیوا میں ہو رہا ہے۔

اجلاس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ایرانی خاندانوں نے یورپی ممالک کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے دہشت گردوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

News ID 1931077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha