15 اکتوبر، 2024، 2:24 PM

مقاومت پہلے کی طرح پوری طاقت کے ساتھ فعال ہے، ایرانی پارلیمانی اسپیکر کی عراقی ہم منصب سے گفتگو

مقاومت پہلے کی طرح پوری طاقت کے ساتھ فعال ہے، ایرانی پارلیمانی اسپیکر کی عراقی ہم منصب سے گفتگو

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے تباہ کن حملوں کے باوجود حزب اللہ طاقتور اور پوری طرح فعال ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے عراقی ہم منصب محسن المندلاوی سے ملاقات کی اور مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران قالیباف نے کہا کہ مشرق وسطی میں نازک صورتحال کا سامنا ہے۔ ان حالات میں ہمیں اپنے وظیفے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ پارلیمانی رہنماوں کا کردار اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ کے سربراہان کی شہادت مقاومت کے لئے تلخ واقعات تھے تاہم وعدہ صادق 2 آپریشن نے خطے میں طاقت کا توازن بگھڑنے سے بچایا۔ اسرائیل کا دفاعی نظام مکمل ناکارہ ہوگیا ہے اور صہیونی حکومت کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے۔

قالیباف نے کہا کہ طوفان الاقصی کے بعد ایک سال کے دوران تمام تر جارحیت کے باوجود اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اس مدت کے دوران صرف سویلین اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ ایک مہینے سے لبنان میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ سید حسن نصراللہ اور دیگر اعلی رہنماوں کی شہادت کے باوجود حزب اللہ پہلے کی طرح طاقتور اور پوری طرح فعال ہے۔ حیفا اور دیگر شہروں پر مسلسل حملے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ لبنان کے عوام مخصوصا بے گھر لوگوں کی مدد کریں۔ بیروت کے دورے میں تباہی کے مناظر دیکھے۔ تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ مشکل وقت میں لبنان کی کھل کر مدد کریں۔

اس موقع پر عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ محسن المندلاوی نے مشکل حالات میں قالیباف کی جانب سے دورہ بیروت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں آپ کے دورے سے دنیا حیران ہوگئی۔ 

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کے مشکل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عراق نے عرب پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے الجزائر سے مذاکرات ہوئے ہیں۔

News ID 1927432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha