مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے مختلف علاقوں بالخصوص بحیرہ احمر کے ساحلی شہر الحدید کے شمال میں واقع الخطیب اور الجبانہ پر نئے دہشت گردانہ حملے کئے ہیں۔ ۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (Centcom) کے ایک بیان کہا گیا ہے: 8 فروری کی صبح امریکی مرکزی کمان کے طیاروان نے حوثیوں سے تعلق رکھنے والے چار جہازوں اور سات اینٹی شپ کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا۔
دہشت گرد امریکی سینٹکام کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل بحیرہ احمر کے علاقے میں امریکی بحری جہازوں اور دیگر تجارتی کشتیوں کے لیے ’فوری خطرہ‘ تھے۔
واضح رہے کہ یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی یہ فضائی جارحیت صیہونی حکومت کی حمایت میں مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کو روکنے کے مقصد سے کی جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ