12 جنوری، 2022، 10:24 AM

ویانا میں بعض مذاکرات کار ہمارے بعض پڑوسی ممالک میں تشویش پیدا کررہےہیں

ویانا میں بعض مذاکرات کار ہمارے بعض پڑوسی ممالک میں تشویش پیدا کررہےہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ امیر عبداللہیان عمان اور قطر کا دور روزہ دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ امیر عبداللہیان عمان اور قطر کا دور روزہ دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں ۔ امیر عبداللہیان نے عمان کے بادشاہ کے معاون اور عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔قطر کے دورے کے دوران بھی امیر عبداللہیان نے قطر کے بادشاہ اور قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ہمسایہ ممالک کے دورے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  قطر کی حکومت کی دعوت پر ایران کے بعض وزراء قطر کا دورہ کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی ، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزير خارجہ نے قطر میں کورونا کی نئی لہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے کورونا کی نئی لہر سے بچاؤ کے لئے قطر کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ علاقائی سطح پربحران اور کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔ ایران خطے کا اہم اور بڑا ملک ہے جس کا علاقائی امن و سلامتی میں اہم کردار ہے۔ ایران نے ویانا مذاکرات کے بارے میں بھی ہمسایہ ممالک کو اطلاعات فراہم کی ہیں ۔ ہم پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی اسلامی اور ہمسایہ ممالک کو بھی فراہم کرسکتے ہیں۔  انھوں نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں بعض مذاکراتکار ہمارے بعض پڑوسی ممالک میں تشویش پیدا کررہے ہیں جبکہ ہم اس تشویش کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایران کے ایک ذمہ دار  ملک ہے جو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کررہا ہے۔

News ID 1909472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha