18 جون، 2023، 10:57 AM

ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستان کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات؛

پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات بڑھانے کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات بڑھانے کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ کے قائم مقام سے ملاقات میں، خارجہ پالیسی میں ایران کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نائب وزیر خارجہ اسد مجید خان سے ملاقات میں، ایران-پاکستان تعلقات کی تاریخ اور تعلقات میں موجود مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موجودہ روابط پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کی طرف سے تعلقات میں موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی خصوصی پوزیشن، دوطرفہ اور بین الاقوامی تعاون کی موجودہ سطح کا ذکر کرتے ہوئے، مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ دینے میں کوئی محدودیت نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے صوبۂ سیستان و بلوچستان میں سرحدی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں، ایرانی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمسایہ پالیسی کے اہم ترین امور میں سے ایک قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نائب وزیر خارجہ نے نیز ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستانی وزیر خارجہ کے سلام کا پیغام پہنچایا اور سیاسی مشاورتی مذاکرات کے بارہویں دور کے دوران ہونے والی بات چیت کی رپورٹ پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیر خارجہ نے بلال بھٹو زرداری کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ کو دورۂ پاکستان کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔

News ID 1917264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha