18 جون، 2023، 3:34 PM

پابندیوں کے سائے میں جوہری پروگرام کی پیشرفت دوسرے شعبوں کے نمونہ ہے، صدر رئیسی

پابندیوں کے سائے میں جوہری پروگرام کی پیشرفت دوسرے شعبوں کے نمونہ ہے، صدر رئیسی

جوہری مصنوعات کی نمائشگاہ کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پروگرام میں پیشرفت کرکے ثابت کیا کہ پابندیوں کو فرصت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر آیت اللہ رئیسی نے ملکی جوہری مصنوعات کی نمائش گاہ کا دورہ کیا اور سائنسدانوں اور انجنئیروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں نے ثابت کیا کہ کس طرح پابندیوں کو فرصت میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ نمائش دوسرے صنعتی شعبوں کے لئے ایک نمونہ ہے کہ پابندیوں کے باوجود داخلی وسائل کے سہارے ترقی اور پیشرفت ممکن ہے۔

انہوں نے صحت، زراعت، صنعت اور تیل و گیس کے شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے سائنسدانوں اور انجنئیروں کی محنت کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال سے روزمرہ زندگی میں عوام کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ملک اور قوم کو ان افراد پر فخر ہے۔

انہوں کہا کہ جوہری طاقت نے ملکی پیداور میں اضافہ کردیا ہے۔ دنیا کے بعض ممالک میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ جوہری طاقت کو صرف ایٹم بم بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن ایران نے متعدد بار ثابت کیا ہے کہ اگرچہ ہم بھی ایٹم بم بناسکتے ہیں لیکن مذہبی عقائد اور رہبر معظم کی ہدایات کے تحت ہم جوہری بم نہیں بنائیں گے۔

صدر رئیسی نے جوہری پروگرام کے حوالے سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کی کامیابیوں کا دائرہ پھیلاتے ہوئے دوسرے شعبوں تک لے جانا چاہئے۔

انہوں نے رہبر معظم کی جانب سے جوہری مصنوعات کی نمائش گاہ کے دورے کی قدردانی کی اور جوہری مصنوعات میں پیشرفت کے لئے سائنسدانوں اور دیگر اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

News ID 1917270

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha