18 جون، 2023، 12:32 PM

ایران کی جانب سے مغربی یوگنڈا میں اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایران کی جانب سے مغربی یوگنڈا میں اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مغربی یوگنڈا کے ایک اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اس دہشت گردانہ حملے میں درجنوں طلباء جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں مغربی یوگنڈا میں اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوگنڈا میں دہشت گردی کی اس ہولناک کارروائی کو تشویش کا باعث قرار دیا اور مزید کہا کہ اس وحشیانہ حملے نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی اقوام عالم کیلئے ایک وسیع خطرہ ہے اور اس کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنانے کیلئے اقوام عالم اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے مابین تعاون اور ذمہ دارانہ کارروائی کی ضرورت ہے۔

ناصر کنعانی نے یوگنڈا کی حکومت، قوم اور جاں بحق اور زخمی ہونے والے طلباء کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر جہدوجہد سے افریقہ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں امن اور استحکام کا مشاہدہ کریں گے۔

News ID 1917266

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha