مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی کی قیادت، ورکرز اور سپورٹرز کیساتھ جاری ناروا سلوک کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، ناصر عباس شیرازی اور اسد عباس نقوی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔
عمران خان نے تعاون کرنے اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر علامہ راجہ ناصر عباس سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ اندھیری رات عارضی ہے، ہر رات کے بعد سویرا ہوتا ہے، میں مایوس ہوں نہ قوم مایوس ہے، بلکہ ہم روشن دن کے انتظار میں ہیں۔
آپ کا تبصرہ