راجہ ناصر عباس جعفری
-
پی ٹی آئی نے علامہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی
پاکستان تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور علامہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔
-
ٹرمپ کا حالیہ منصوبہ دراصل بدنام زمانہ "ڈیل آف سنچری" ہی کی نئی شکل ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ نہ صرف اسرائیلی جرائم میں برابر کا شریک ہے بلکہ ہر مرتبہ جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی قراردادوں کو ویٹو کر کے مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتا ہے۔
-
قابض اسرائیل کا بھوک کو ہتھیار بنانا بدترین بربریت ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے نہتے عوام کے خلاف اسرائیل کی قابض افواج کی جانب سے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا انسانیت سوز جرم اور جدید دنیا کی بدترین بربریت ہے۔
-
عراقی وزیر اعظم سید محمد سودانی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین کی ملاقات
وزیر اعظم سودانی نے کہا کہ عراق و پاکستان کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور دینی رشتے موجود ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مہر نیوز سے گفتگو:
ایران مخالف قرارداد دراصل ایک کھلی سیاسی چال ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کی ایران مخالف قرارداد کو کھلی سیاسی چال ہے۔
-
شہید سید حسن نصراللہ کی تدفین، پاکستانی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے تعزیتی تقریبات ہوں گی
حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصراللہ کی تدفین کے موقع پر پاکستانی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے تعزیتی تقریبات ہوں گی۔
-
فلسطینی عوام کا جذبہ اور ان کی مزاحمت ناقابلِ شکست ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں 460 دنوں سے اسرائیلی جارحیت جاری ہے اور اہل فلسطین نے ثابت کیا کہ وہ حق اور انصاف کے لیے لڑنے والے ہیں کبھی نہیں جھکیں گے۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سندھ کے تمام اضلاع میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دھرنے کے پرامن شہریوں پر تشدد کر کے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔
-
ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس پر رد عمل
انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری صاحبہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر تنقید سے پہلے شہباز شریف کو باور کروائیں وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔
-
کے پی میں امن کی ذمہ داری گنڈا پور اور ان کے جیل میں بیٹھے لیڈر کی ہے، عظمی بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں علامہ ناصر عباس صاحب کے پی میں سیکورٹی کی ذمہ داری مریم نواز یا شہباز شریف کی نہیں ہے۔
-
پاراچنار میں فسادات کا اثر پورے پاکستان پر پڑے گا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
قم میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ہم بے تعلق رہے۔ آج اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
-
آج امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طاقت کا شیرازہ بکھر رہا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قم میں شہداء مقاومت تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طاقت کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔
-
اسرائیل و امریکہ کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کو اسرائیل و امریکہ کی مذموم جسارت قرار دیا۔
-
نگران حکومت کس حیثیت سے فلسطین کے اصولی موقف سے روگردانی کر رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مخصوص سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، این جی اوز اور لبرل دانشوروں کے ذریعے اس تاثر کو عام کیا جا رہا ہے کہ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ اسرائیل کی غاصب ریاست کو تسلیم کرنا میں ہے۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات+ ویڈیو
ملاقات میں عمران خان نے کہا یہ اندھیری رات عارضی ہے، ہر رات کے بعد سویرا ہوتا ہے، میں مایوس ہوں نہ قوم مایوس ہے، بلکہ ہم روشن دن کے انتظار میں ہیں۔
-
عمران خان سے ملاقات کے بعد علامہ راجہ ناصر کی پریس کانفرنس؛
خارجہ تعلقات کے معاملے میں سارے ممالک اکٹھے ہو چکے ہیں امریکہ کا عمل دخل ختم ہو رہا ہے
لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ خارجہ تعلقات کے معاملے میں سارے ممالک اکٹھے ہو چکے ہیں امریکہ کا عمل دخل ختم ہو رہا ہے۔ امریکہ کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے ہم بھی باہر نکل رہے ہیں۔
-
چیئرمین تحریک انصاف سے علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات؛
امپورٹڈ حکومت پاکستان کو غلام ہی رکھنا چاہتی ہے، عمران خان
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے وفد کے ہمراہ زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
پاکستان کے مسائل کا حل رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی سٹریٹیجز میں موجود ہے
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمارے لیے آج دن عید کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ انقلاب اسلامی ایران اپنے 45 ویں سال میں داخل ہو گیا ہے، انقلاب اسلامی ایران نہ تو مغرب اور نہ ہی مشرق کے نظریہ پر وجود میں آیا بلکہ خالصتاً اسلامی نظریہ پر برپا ہوا۔
-
شہداء کے افکار و نظریات کا احیاء قوموں کی نصرت و کامرانی کا ذریعہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ اگر قاسم سلیمانی اردگان کو نہ سمجھاتے تو امریکہ کی طرف سے ترکی کے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جاتےحاج قاسم سلیمانی آج ہم میں موجود نہیں ہے لیکن ہم اسے کبھی نہیں بھلا سکتے ۔
-
گلگت بلتستان کے معاملات اور حالات دیکھ رہے ہیں جلد فیصلہ کریں گے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ بلتستان کے عوام کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ پہلے نمائندگی دی جائے پھر ٹیکسز ادا کریں گے وفاقی حکومت کی طرف سے جی بی کے فنڈز میں کٹوتی، گندم کی فراہمی اور سبسڈی میں کمی کرنا، خالصہ سرکار کے نام پر عوام کی زمینیں ہتھیانہ انتہائی افسوس ناک اور غیر منصفانہ عمل ہے۔
-
عمران خان پر حملہ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمران خان پر نہیں ملکی سالمیت اور وقار پر حملہ ہے اور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔