30 دسمبر، 2024، 12:07 PM

کے پی میں امن کی ذمہ داری گنڈا پور اور ان کے جیل میں بیٹھے لیڈر کی ہے، عظمی بخاری

کے پی میں امن کی ذمہ داری گنڈا پور اور ان کے جیل میں بیٹھے لیڈر کی ہے، عظمی بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں علامہ ناصر عباس صاحب کے پی میں سیکورٹی کی ذمہ داری مریم نواز یا شہباز شریف کی نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے پورے خیبرپختونخوا میں احتجاج کیا ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی حکومت 12 سال سے ہے وہ امن کروائیں۔ ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں علامہ ناصر عباس صاحب کے پی میں سیکورٹی کی ذمہ داری مریم نواز یا شہباز شریف کی نہیں ہے۔ کے پی میں امن کی ذمہ داری وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور ان کے جیل میں بیٹھے لیڈر کی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری صاحب جیل جاتے ہیں بانی سے ملاقات کےلئے ان سے کہیں وہ کے پی میں امن کروائیں۔

News ID 1929181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha